ملک کے تیسرے شہر میں ڈاکوؤں نے ات مچا دی،آج پھر78مقامات پر وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید78مقامات پر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے’ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 9خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کی نسرین کی بیٹی(ث) کو مدثر وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ199ر ب کے فاروق کی بیٹی(س) کو نامعلوم ملزمان، منصور آباد کے شبیر کی بیٹی (ک) کو نامعلوم افراد، نشاط آباد کے علاقہ8ج ب کے چاند کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ چمرہ منڈی کی نصرت بی بی کی بیٹی(ن) کو نامعلوم، لنڈیانوالہ کے علاقہ651گ ب کے اکرم کی اہلیہ(آ) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ91ر ب کی شگفتہ بی بی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ471گ ب کے گلزار کی بیٹی(ح) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ450گ ب کے عباس علی کی بیٹی(ع) کو نامعلوم ، ملت ٹائون کے علاقہ حیدری پارک کے وقاص کا بھائی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔نور شاہ ولی دربار کے قریب وقاص سے 50ہزار،فون و طلائی چین چھین لی، ضلع کچہری روڈ پر احسن سے نقدی وفون، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر عثمان سے نقدی و فون، محلہ صادق آباد کے عابد حسین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 219ر ب کے خادم حسین کے گھر کا صفایا کر دیا، پیپلز کالونی نمبر1کے اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، بلال گارڈن کے قریب مبشر سے نقدی و فون، 208چک روڈ پر شبیر سے بھاری مالیت کا کپڑا چھین لیا،فاروق آباد کے قریب اسامہ اقبال سے12ہزار و فون، امین ٹائون کے قریب رضا سے نقدی وفون، ملک پور کے قریب مظفر سے 30ہزار و فون، 26ج ب کے منیر احمد کی حویلی سے مویشی، سمال اسٹیٹ انڈسٹری کے قریب وقاص علی سے ساڑھے چار لاکھ، گھونہ روڈ عثمان بلاک کے اسامہ شریف سے نقدی وفون، ڈرائی پورٹ کے قریب حنیف کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،119ر ب کے مہدے خان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،223ر ب کے یوسف،123ر ب کے ریاض کے گھروں سے بکرے چوری، کریم ٹائون کے مبشر سے 40ہزار و فون چھین لیا’ گول چوک ڈی ٹائپ کالونی کے اویس سے17ہزار و فون، محمدی چوک کے قریب حمزہ سرفراز سے جھپٹا مار کر فون، نثار کالونی کے نذیر احمد سے نقدی وفون، عبداللہ کالونی کے حاشر حسین سے نقدیو فون،631گ ب کے جمیل کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان، 74گ ب کے بلاول سے نقدی و فون، یٰسین چوک کے احسان الحق سے40ہزار و فون،خانوآنہ اڈا کے قریب طلحہ سے 15ہزار و فون،227ر ب کے قمر یٰسین سے20ہزار و فون،نورنگ آبادکے نفیس سے موٹر سائیکل نقدی و فون، سائزنگ سٹاپ کے قریب عبدالمجید سے50ہزار و فون،80ج ب کے منظور سے17ہزار و فون،71ج ب کے عامر کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری،124گ ب کے ندیم کے ڈیرہ سے مویشی،105گ ب عثمان سے40ہزار و فون، رشید پارک جڑانوالہ کے عاطف سے نقدی وفون، 378گ ب کے علی سے نقدی و فون، 533گ ب کے مظہر اقبال سے5ہزار و فون،216ر ب کے قریب بلال سے 30ہزار و فون،98ر ب کے ارسلان سے موٹر سائیکل و نقدی، 16ج ب کے شفاقت علی سے15ہزار و فون،151ر ب کے رضا سے موٹر سائیکل،407گ ب کی نذیراں بی بی کا گھر لوٹ لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے شہزاد قمر سے نقدی و فون، جناح کالونی تاندلیانوالہ کے نعیم سے نقدی وفون، 618گ ب کے عباس سے60ہزار، گورنمنٹ گرلز کمیونٹی گرلز ہائی سکول سے پنکھے’ سامان چوری، 246ر ب کے شاہد سے نقدی و فون چھین لیا، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ارشد علی، ڈسٹرکٹ جیل کے باہر سے اشفاق، سعید آباد کے ساحل مسیح، صدیق پلازہ کچہری سے شہزاد بٹ، تحصیل والی مسجد سے عبداللہ، ضلع کچہری سے عبدالرحمن، امام بارگاہ کے باہر اسامہ حسین، غلام رسول ٹائون کے افضل مسیح، کوکیانوالہ کے ذیشان، جیون سنگھ والا کے زاہد، کوہ نور پلازہ سے بلال، جلوی مارکیٹ سے غلام فرید، نعمان آباد کے یاسر علی، چوکی بازار منصور آباد سے سکندر،8 ج ب کے انصر علی، ملت ٹائون فوجی چوک کے ماجد علی،مراد کالونی کے زاہد، لال مل چوک کے عبدالباسط، شیخانوالہ پھاٹک کے قریب اویس، ارشد پارک کے ذیشان محمد،سمن آباد کے فہیم، بوٹا چوک سمن آباد سے طارق،275ج ب کے غلام دستگیر، 73ر ب کے ثاقب،421گ ب کے صفدر علی، 509گ ب کے قمرالزمان،216ر ب کے شعیب اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں