ملک کے سیاسی و معاشی حالات بہتر کئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر ہو گئی ہے’ بد ترین معاشی بحران ‘بے لگام مہنگائی اور روزبروز بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے عام آدمی اور تنگ دست عوام ٹینشن اور ڈپریشن کا شکار ہیں’ ملک کے سیاسی اورمعاشی حالات مسلسل خرابیوں سے دوچار ہیں’ حالات کو سدھارنے کی بجائے مزید عدم استحکام ،عدم اعتماد،بے یقینی پیداکی جارہی ہے’ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے3000 ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنا انتہائی نا انصافی ہے آخر کب تک غریب عوام اور یوٹیلٹی سٹورز کے غریب ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جائے گا خدارا حکومت کچھ تو خدا کا خوف کھائے قومی خزانہ لوٹنے کی اشرافیہ کو کھلی چھٹی جب کہ ان غریب ملازمین کے گھروں پر فاقوں کا راج ‘ یہ کہاں کا انصاف ہے’ تاجر برادری حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے’ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور فیصل اباد کی ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ غریب عوام کا خیال رکھتے ہوئے اشیا خوردو نوش کی قیمتوں کو کم کروائیں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیںمہنگائی کا جن ماہ صیام کی آمد سے قبل بے قابو ہو چکا ہے ہم کیسے مسلمان ہیں کہ رمضان شریف کے مبارک مہینے میں روزے داروں کے لیے اشیاء سستی کرنے کی بجائے مہنگی ترین کر دیتے ہیں ‘ انہوں نے حکومت کی توجہ گیس کی لوڈشیڈنگ اورگیس میں بلوں میں ہوشربا اضافے کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کو کسی کونے سے بھی ریلیف نہیں مل رہا’ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے گیس کے بل بھی عام آدمی پر بجلی گرا رہے ہیں’ خدارا رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ بھی اطمینان سے روزے رکھ سکیں اور عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکے’ کابینہ اجلاس میںفیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں