فیصل آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ قوم نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا تو مضبوط معیشت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کی مدد سے میثاق معیشت تیار کریں گے، سیلز ٹیکس کم کر کے پانچ فیصد کر دیا جائے گا، غیر ترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی جائے گی، یومیہ اجرت کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اشرافیہ کو دی گئی 200 ارب کی چھوٹ ختم کی جائے گی، ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کر کے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا، تمام سرکاری افسران کو مراعات اور ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی جائے گی، زرعی قرضوں پر سود کا خاتمہ کر دیا جائے گا جبکہ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو پارلیمنٹ اور حکومت کے سامنے جوابدہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کو کرپشن فری کرنے کے لیے ڈیجی ٹیلائزیشن کیاجائے گا
45