ملک کے 23فیصد سکول بجلی اور22فیصد ٹوائلٹس سے محروم

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کے 76فیصد سکولوں میں پینے کا صاف پانی اور 78فیصد تعلیمی اداروں میں ٹوائلٹ کی سہولت دستیاب ہے لیکن 22 فیصد اداروں میں ٹوائلٹس کی سہولت نہیں ہے۔وفاق کے پرائمری سکولوں اور تعلیمی اداروں میں 100فیصد بجلی اور پینے کا صاف پانی میسر ہے،پنجاب میں 99فیصد تعلیمی اداروں اور 98فیصد پرائمری سکولوں میں بجلی کی سہولت موجود ہے جبکہ 100فیصد اداروں میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہے،خیبرپختونخوا (کے پی) میں 85فیصد پرائمری سکولوں اور 86فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی جبکہ 89فیصد میں صاف پانی موجود ہے۔ سندھ میں صرف 27فیصد پرائمری سکولوں اور 31فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی کی سہولت ہے جبکہ 58فیصد اداروں میں پینے کا صاف پانی میسر ہے،بلوچستان میں 15فیصد پرائمری سکولوں اور 21فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی جبکہ 29فیصد میں صاف پانی میسر ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں 32فیصد پرائمری سکولوں اور 43فیصد اداروں میں بجلی جبکہ 37فیصد میں صاف پانی موجود ہے،گلگت بلتستان (جی بی) میں 59فیصد پرائمری سکولوں اور 70فیصد اداروں میں بجلی جبکہ 77 فیصد میں صاف پانی کی سہولت ہے۔ٹوائلٹس کی دستیابی کے حوالے سے پنجاب کے 99 فیصد، سندھ کے 57 فیصد، کے پی کے 87 فیصد، جی بی کے 80 فیصد، آزاد کشمیر کے 54 فیصد اور وفاق کے 100 فیصد تعلیمی اداروں میں یہ سہولت موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں