4

ملک کے129اضلاع میں سے36میں شدید بیروزگاری

اسلام آباد (بیوروچیف) پاپولیشن کونسل کے اعدادوشمار پر فافن نے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق پاکستان کے ہر چار میں سے ایک ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی طورپر129اضلاع میں سے 36اضلاع شدید بیروزگاری کا شکار ہیں، بلوچستان کا ضلع پنجگور36فیصد بے روزگاری کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے، جبکہ سب سے کم بے روزگاری کا تناسب کراچی سنٹرل میں صرف6فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فافن کی رپور ٹ کیمطابق بلوچستان کے 31 اضلاع میں بے روزگاری کی شرح 12.5فیصد سے 35.9فیصد کے درمیان ہے، جبکہ صوبے کے 4اضلاع میں بے روزگار افراد کی تعداد 30 فیصد سے زائد ہے،رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان کا کوئی بھی ضلع ایسا نہیں جہاںبے روزگاری10فیصد سے کم ہو ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کسی بھی ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20فیصد سے تجاوزنہیں کرتی،پنجاب میں گجرات سب سے کم بے روزگاری والا ضلع ہے جہاں یہ شرح 6.8فیصد ہے،جبکہ مظفرگڑھ میں بے روز گار افراد کا تناسب17.2فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں