ملیکا شیراوت کی وائٹ ہائوس میں ڈنر کی تصاویر شیئر

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت وائٹ ہائوس کے کرسمس ڈنر کی تصاویر شیئر کردیں جس سے وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیئر کی گئیں تصاویر میں ملیکا شیراوت وائٹ ہائوس کے باہر اور داخلی راستے پر پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گلابی اومبری لباس زیب تن کیا ہے۔اداکارہ نے ویڈیوز بھی پوسٹ کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں تقریب کا باضابطہ دعوت نامہ بھی شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں