ملیکا شیراوت کی وائٹ ہائوس میں ڈنر کی تصاویر شیئر۔ مداحوں کی توجہ مرکز بن گئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت وائٹ ہائوس کے کرسمس ڈنر کی تصاویر شیئر کردیں جس سے وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیئر کی گئیں تصاویر میں ملیکا شیراوت وائٹ ہائوس کے باہر اور داخلی راستے پر پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گلابی اومبری لباس زیب تن کیا ہے۔اداکارہ نے ویڈیوز بھی پوسٹ کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں تقریب کا باضابطہ دعوت نامہ بھی شامل تھا۔پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وائٹ ہائوس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ناقابل یقین ہے، اس پر شکر گزار ہوں۔بعض صارفین نے اداکارہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ بیشتر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اس تقریب میں دعوت کیسے ملی ایک صارف نے لکھا کہ مبارک ہو، مگر یہ دعوت کیسے ملی جاننے کا تجسس ہے، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ شو آف۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں