مل مالکان کا کباڑیے کے ساتھ 2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل مل کی مشینری وملبہ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر فیکٹری مالک کا کباڑیے کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ۔ متاثرہ کباڑیے فیضان نے پیپلزکالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ فردوس مل کے مالکان نے مشینری اور مل کا ملبہ فروخت کرنے کا سودا کر کے ڈیڑھ کروڑ نقد اور 50لاکھ کا سولر سسٹم گھر پر لگوایا جب وہ مشینری اٹھانے آئے تو عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں