ممبئی میں ایل پی جی کا بحرنا’ ٹوئنکل کھنہ نے حل تلاش کر لیا

ممبئی (شوبز نیوز) ممبئی میں ایل پی جی کا بحران سنگین ہونے لگا ہے اور اسی کے پیش نظر سابق بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے الیکٹرک چولہے خرید لیے۔انڈین میڈیا کے مطابق نامور بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے ایل پی جی بحران پر بات کی۔پوچھے گئے ایک سوال پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے گھر کیلیے دو انڈکشن چولہے (الیکٹرک چولہے) منگوا لیے ہیں۔اکشے کمار نے ممطئی میں رپورٹ ہونے والی گیس کی قلت پر ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان نے پہلے ہی کھانا پکانے کے متبادل آپشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے پرسوں ہی الیکٹرک چولہے خریدے ہیں لہذا آپ لوگ بھی خرید لیجیے۔جب صحافیوں نے پوچھا کہ کیا یہ چولہے ان کے گھر پہنچ چکے ہیں تو اداکار نے کہا کہ انہیں ابھی اس بارے میں یقین نہیں ہے۔حالیہ دنوں میں ممبئی کو ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت کا سامنا ہے اور شہریوں کو نئے سلنڈر حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ قلت مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں خلل پڑنے کے باعث ہوئی ہے۔ بھارت اپنی ایل پی جی کی ضروریات کا ایک بڑا حصہ درآمد کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں