ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبدالقادر اشکبار آنکھوں کیساتھ سپرد خاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین’ جامع مسجد قادریہ میں 55سال تک امامت کے فرائض سرانجام دینے والے درویش صفت انسان’ حضرت مولانا حافظ محمد عبدالقادر کی نمازجنازہ چھوٹی ڈی گرائونڈ میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ مفتی ڈاکٹر پیر سید صداقت علی شاہ نے پڑھائی اور دعا پیرطریقت پیر سید طیب شاہ نے کروائی۔ نمازجنازہ میں علامہ مفتی باغ علی رضوی’ علامہ مفتی عبدالحنان سیالوی’ علامہ غلام سرور ساقی’ علامہ خواجہ وحید احمد قادری’ علامہ پیر محمد فریاد’ پیر اشرف شاد’ شیخ الحدیث علامہ یوسف نقشبندی’ علامہ فدا مصطفی’ علامہ مفتی شاہ عالم’ علامہ سعید احمد کاوش’ علامہ پروفیسر محمد اقبال’ پی ٹی آئی کے ایم این اے رانا عاطف’ ایم پی اے رانا اسد محمود خاں’ سابق ایم این اے چوہدری اعجاز ورک’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک’ جامع مسجد قادریہ کے خطیب مفتی محمد اظہار الحق زاہدی ایڈووکیٹ’ مسلم لیگ (ن) سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ سمیت جید علمائے کرام اور مشائخ عظام سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس کے بعد مرحوم ومغفور کو ستیانہ روڈ پر یونس ٹائون میں سپردخاک کر دیا گیا، ان کی روح کے ایصال ثواب وبلندی درجات کیلئے قرآن خوانی آج صبح جامع مسجد قادریہ چھوٹی ڈی گرائونڈ میں ہوئی جس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نامور علمائے کرام نے کہا کہ حضرت مولانا حافظ عبدالقادر عالم باعمل اور اﷲ تعالیٰ کے نیک بندے تھے، جو زندگی بھر قرآن وسنت کی تعلیمات کے فروغ کیلئے کوشاں رہے۔ انہوں نے جامع مسجد قادریہ میں 55سال تک امامت کا فریضہ نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیا اور بے شمار طالب علموں کو حافظ قرآن بنایا ان کی دینی تعلیمات سے لوگ خوب فیض یاب ہوئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ حضرت مولانا حافظ محمد عبدالقادر کی تعلیمات ہمیشہ مشعل راہ کا کام دیتی رہینگی اور ان کے فیض کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ قرآن خوانی میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ شخصیات شریک تھیں جنہوں نے ممتاز عالم دین’ درویش صفت انسان حضرت مولانا حافظ عبدالقادر کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں عبدالمصطفیٰ’ عطاء المصطفیٰ’ عبدالمرتضیٰ’ ضیاء المصطفیٰ’ رضاء المصطفیٰ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں