ممکنہ سکولز ایجوکیشن میں تقرر وتبادلوں کے احکامات

لاہور(بیوروچیف)محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا تبادلہ کرکے ڈی ای او میانوالی ، سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کوراولپنڈی سے لاہور،سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد محمد یاسین خان کو راولپنڈی ،آصف مسعود کو سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد ،ارشاد نذر عباس کو سی ای او ایجوکیشن راجن پور ،سی ای او ایجوکیشن جھنگ عقیلہ انتخاب خان کی خدمات واپس لے لی گئیں۔تنویراحمد کو سی ای او ایجوکیشن جھنگ ،ڈی ای او میانوالی ملک طارق عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔سیکرٹری محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں