32

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ساہیوال میں تمام سرکاری ادارے الرٹ کر دیئے گئے

ساہیوال(بیوروچیف) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع ساہیوال میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ نے کی۔ اجلاس میں اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری، اے سی چیچہ وطنی سردار مہتاب خان بلوچ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ سمیت محکمہ صحت، پولیس، لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، ایجوکیشن، لائیوسٹاک، ریونیو، اریگیشن،فوڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے اجلاس کو سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے 21فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں سے13تحصیل ساہیوال اور 8چیچہ وطنی میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام مشینری کو فنگشنل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ اے ڈی سی ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ نے کہا کہ متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات، بوٹنگ پوائنٹس، ٹرانسپورٹیشن، ریلیف کیمپس کے قیام، کھانا، میڈیسن، جانوروں کے چارے اور دیگر انتظامات میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں