24

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ممکنہ سیلاب ے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ دریائے راوی کے مقام مل فتیانہ اور تارا حویلی میں فلڈ میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر کے مطابق کیمپوں میں ایمرجنسی طبی سہولیا ت ، ادویات اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو 24گھنٹے کی بنیاد پر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ایمبولینس اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ کیمپوں کے قیام کا مقصد عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کے عملے کو بھی ریلیف آپریشن میں شامل کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نزدیکی فلڈ میڈیکل کیمپ یا ریسکیو 1122سے فوری رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں