86

منافع خوروںکو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پی پی110کے امیر امجدقیوم پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان میں جس سبسڈی کا اعلان کیا ہے وہ صرف یوٹیلیٹی اسٹورز کی حد تک ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ اشیاء کی قلت، قیمتوں میں کمی اور ناجائز منافع خوری کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ر مضان میںیوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دی جانے و الی سبسڈی کو ڈراما بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی صرف انہی اشیاء پر دی جا رہی ہے جن کی قیمت میں رمضان کی آمد سے قبل اضافہ کر لیا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں