منافع خوروں کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دینگے،ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ آٹا، چینی اور روٹی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ عوام کو مقررہ نرخوں پر میسر آ سکیں۔اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر شکیل احمد ظفر نے مارکیٹوں کا دورہ کیا اور چینی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے ایک دکاندار کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ شہریوں کو چینی 177 روپے فی کلو، آٹا 905 روپے فی 10 کلو تھیلا اور 1810 روپے فی 20 کلو تھیلا، جبکہ روٹی 14 روپے کے سرکاری نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری ہے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں