فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سا بق ایم پی اے و ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب شعبہ خواتین نورالنساملک نے کہا کہ ہائے افسوس ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں افطاری پر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنک نے روزے داروں کی افطاری کا مزہ کرکرا کر دیا۔کھریلو خواتین افطاری کی تیاری میں شدید پریشان رہیں ۔موجودہ نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام کو مشکلات اور محرومیوں کے سوا اور کچھ نہیں مل رہا۔سفید پوش طبقے کو برھتی ہوئی مہنگائی نے شدید متاثر کیا ہے۔دنیا بھر میںمذہبی تہوار اور رمضان شریف کی طرح آنے والے ایام میں تمام عوام کے لئے کھانے پینے کی چیزیں سستی کر دی جاتی ہیں مگر افسوس ہمارے پیارے پاکستان میں نام نہاد مسلم تاجر ہر چیز کے ریٹ چار گنا برھا دیتے ہیں
