ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویڑن کے مطابق عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صارفین کو اشیاخردونوش مقررہ نرخ پر دستیاب ہونی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکو مزید موثر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ دوکانوں, ریڈھیوں پر سو فیصد نمایاں جگہوں پر آویزاں ہو۔ ناقص کارکرگی پر پرائس مجسٹریٹس کو وارننگ دی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زائد قیمت پر اشیاکی خریداری مت کریں ،زائد قیمت وصول کرنے والوں کی پنجاب قیمت ایپ پر فوری شکایت درج کروائیں۔
18