40

منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ فرحان احمد نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا’صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے و اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنے بارے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ا سسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے ہمراہ ساجد سلیم تحصیلدار ڈیرہ و اکرام بلوچ گرداور سرکل ڈ یرہ نے پرانی سبزی منڈی، سنڈیکیٹ موڑ، ٹانک اڈہ و ملحقہ بازار کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے بازارمیں سبزیوں’ پھلوں اور کریانہ کی دیگر اشیا ء کی مقدار اور معیار کو چیک کیا گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے شناختی کارڈز بھی ضبط کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں