منافع کالالچ دیکر 5شہریوں کیساتھ4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ 4کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ پیپلزکالونی ڈی گرائونڈ کے رہائشی شبیر نے بتایا کہ اسکے واقف کار ملزم کاشف سلیم نے ایک کروڑ 63لاکھ مالیت کا کوئلہ خریدا، بعدازاں مال کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ جعلی نکلا۔ پیپلزکالونی کے عمر انور نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عرفان مشتاق نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ کی رقم حاصل کر کے واپس نہ کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ گلستان کالونی کے طارق علی کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم علی نے 38لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ پیپلزکالونی کے ناصر حسین سے ملزم عبدالودود نے 50لاکھ کا مال لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ ڈجکوٹ روڈ کے تاجر عمر فاروق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم اویس نے کاروبار کیلئے 40لاکھ کی رقم حاصل کر کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں