منافع کا لالچ دیکر تاجر کیساتھ سواکروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر شہری کے ساتھ سوا کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کا واقف کار ملزم فیض الحسن اس کے پاس آیا اور کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر ایک کروڑ 28لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب وعدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔ جس پر تھانہ پیپلزکالونی میں درخواست گزاری تو پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں