فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 3شہریوں کو کنگال کر دیا، منافع دیا نہ رقم واپس کی’ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے رہائشی ذوالقرنین نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم محسن نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 23لاکھ روپے کی رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی، ستیانہ روڈ کوٹ خان محمد کے محمود الحسن نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم اﷲ رکھا نے جمع پونجی 15لاکھ لیکر رفوچکر ہو گیا’ ٹاٹا بازار کے تاجر منیر احمد نے بتایا کہ اس کا ملازم فریاد کاروباری لوگوں کو کپڑا فروخت کر کے رقم وصول کرتا رہا اور جب 33لاکھ سے زائد رقم اکٹھی کر کے اکائونٹ میں جمع کروانے کی بجائے لیکر رفوچکر ہو گیا۔ بعدازاں رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
3