منافع کا لالچ دیکر 4شہریوں کیساتھ1کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 4شہریوں سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لے اڑے۔ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہوسکے۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے رہائشی اعجاز احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ارسلان نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 50لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی ، 209ر ب کے رہائشی خالد جاوید کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم خالد محمود نے 29لاکھ، حاجی آباد کے رہائشی صفدر علی نے بتایا کہ ملزم ریاض نے11لاکھ روپے اور 118ج ب کے بشارت علی سے ملزم وقاص نے اس کی جمع پونجی دس لاکھ کی رقم ہتھیا لی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں