منافع کا لالچ دیکر 7شہریوں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 7شہریوںکیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ،منفاع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دئیے جوکہ بنکوں سے کیش نہ ہوسکے،تفیصل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی ابوبکر سلیم نے بتایا لہ کہ اسکے واقف کار ملزم مومن50لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی،فیکٹری ایریا کے تاجر عمران کا کہنا ہے کہ ملزم معظم علی نے50لاکھ کا مال لیکر رقم کے بدلے میں چیک دیا جوکہ بوگس نکلا،مدینہ ٹائون کے عارف علی نے بتایا کہ اس نے سوساں روڈ جو ہاکی اسٹیڈیم میں53لاکھ مالیت کی کار فروخت کرنے کیلئے شور روم پر کھڑی کی جسے ملزمان نے خرد برد کرلیا ،لال مل چوک کے حفیظ کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص نے16لاکھ ،فیکٹری ایریا کے عارف سے ملزم آصف نے27لاکھ60ہزار ہڑپ کرلیے،ڈی ٹائپ کالونی کے شہروز سے فراڈئیے ندیم نے21لاکھ کی رقسم لیکر ہڑپ کرلی،رقم کے بدلے میں چیک دئیے جو جعلی نکلے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں