منافع کا لالچ دیکر3تاجران کیساتھ3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 3تاجروں کیساتھ 3کروڑ کی رقم ہڑپ کر لی’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ حاجی آباد کے تاجر عثمان ایوب نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر ایک کروڑ 92لاکھ کی رقم حاصل کر کے حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ جبکہ سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے صمیم سرفراز نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم فہیم نے کاروبار کی غرض سے 75لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں چک جھمرہ کے عمر کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف نے 25لاکھ کا مال لیکر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں