منافع کا لالچ دیکر3شہریوں کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا3شہریوں کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ ، رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی افضل نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عرفان نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ اسی طرح پیپلز کالونی کی سدرہ اعجاز سے ملزم ساجد نے ساڑھے 33لاکھ اور سبزی منڈی کے آڑھتی بابر سے اس کے واقف کار ارشد نے لاکھوں کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں