منافع کا لالچ دیکر6شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 6شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے مقصود احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اسلم بیگ نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 50لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ اسطرح سول لائن کے اقبال کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم وسیم نے 20لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے خالد جاوید نے بتایا کہ ملزم بشیر نے اس سے کاروبار کیلئے 14لاکھ روپے’ جھنگ بازار کے عباس سے ملزم ابرار نے ساڑھے تیرہ لاکھ روپے’ حاجی آباد کے وسیم نے بتایا کہ اس سے ملزم شیراز نے 10لاکھ روپے ہتھیا لئے’ پیپلزکالونی کے عبداﷲ نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عابد وغیرہ نے اس سے چار ماہ قبل 7ہزار یومیہ کرایہ پر حاصل کر کے گاڑی لے گئے اور حسب معاہدہ کرایہ دیا اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں