منافع کا لالچ’ 6شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 6شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ گلبرگ کے رہائشی ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم محمد حسن نے 35لاکھ روپے’ غلام محمد آباد کے فرحان سے ملزمہ ہما ناز نے 20لاکھ روپے’ 214 رب کے ذیشان حیدر نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عبدالرزاق نے 48لاکھ سے زائد مالیت کا فیول لیکر رقم واپس نہ کی’ بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک کے حسن عباس سے ملزم غلام نبی نے ساڑھے 26لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ ڈی ٹائپ کالونی بانساں والی گلی کے عمران سے ملزم ذیشان نے 11لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا’ جڑانوالہ کے سہیل احمد کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف نے کاروبار کیلئے 38لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں