مناہل ملک نے گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

لاہور(شوبز نیوز) معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر ان کے گانے پر ذاتی کلپ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔ٹک ٹاکر مناہل ملک نیالزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے حالیہ گانے لارے آ میں ان کا ذاتی کلپ بغیر اجازت استعمال کیا ہے، مناہل نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمیر اعوان 24 گھنٹے کے اندر یہ گانا ڈیلیٹ کریں کیونکہ اس میں ان کی ذاتی ویڈیو استعمال کی گئی ہے ورنہ انہیں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنا پڑے گی۔مناہل نے گلوکار کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں ان کی نجی زندگی سے جڑی چیزوں کو دکھایا گیا ہے، جو ان کے لئے ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں