68

منشور کی تیاری کیلئے عوام سے تجاویز طلب

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 2024کے عام انتخابات کیلئے اپنے پارٹی منشور کی تیاری کیلئے عوام سے تجاویز طلب کرلیں۔ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی منشور کی تیاری کا مقصد بنیادی مسائل کی نشاندہی اور ان کا قابل عمل حل تجویز کرنا ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دعوت ہے کہ وہ pmln2024.com پر جا کراپنی قیمتی اورقابل عمل تجاویز سے آگاہ کریں۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا عوام سے نہ ٹوٹنے والا تعلق ہی اس کی اصل طاقت ہے، شہری، پاکستانی قوم کی اجتماعی دانش کو ترقی کی حقیقی شکل دینے کیلئے اپنی تجاویز پورٹل پر ڈال سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں