45

منشیات سمگل کرنیوالے 2 افراد ایئر پورٹ سے گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹیکس فورس نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرچھاپہ مار کر بیرون ملک منشیات سمگل کرنیوالے 2افراد کوپکڑ لیا۔حراست میں لئے جانیوالے مذکورہ منشیات فروشوں کوڈاکٹری ملاحظہ کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک جانیوالی فلائٹ GF-791کی چیکنگ کے دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے 2مشکوک افراد محمد عرفان ولد ممریزاوربدرمنیرولد شوکت علی کو حراست میں لیکر سکینگ کی توانہوں نے منشیات بھرے کیپسول نگل رکھے تھے جس کی اطلاع ملتے ہی اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے دونوں منشیات فروشوں کوحراست میں لے لیا اورڈاکٹری ملاحظہ کیلئے سول ہسپتال پہنچا کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں