54

منشیات فروخت کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار ) چرس فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے پل ویروانہ کمالیہ پر دوران تلاشی ملزم محمد طاہر سے 620 گرام چرس برامد کر لی دوسرے موقع پر شیخ برہان پل پر دوران چیکنگ ملزم محمد نواز سے 1300 گرام چرس برامد ہوئی جس پر دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پولیس کما لیا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا اغاز شروع کر دیا۔ علاوہ ازیں دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج. تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے کاروائی کرتے ہوئے محلہ محب علی شاہ میں ملزم عامر سہیل کے قبضہ سے 200 لیٹر دیسی شراب برامد کر لی جس پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں