138

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ، 2من چرس برآمد

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)جڑانوالہ پولیس نے رواں2ہفتوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 2 من چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا، تفصیلا ت کے مطابق ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر کی قیادت میں جڑانوالہ پولیس تھانہ صدر، سٹی ،ستیانہ اور بلوچنی نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے رواں 2 ہفتوں میں 2 من چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا ہے ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسی کو بھی نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی منشیات اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ایس پی ملک عابد حسین ظفر کا مزید کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کو بر وقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے عوام الناس اپنی جائز شکایات کے ازالہ کیلئے بلاخوف دفتر تشریف لائیں ایس پی ملک عابد حسین ظفر نے ماتحت ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں گشت کے نظام کو بہتر بنائیں اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا جائے بصورت دیگر فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے مرتکب افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں