صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں مومن میں منشیات فروشی سے منع کرنے پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالا نوجوان اللہ دتہ ہسپتال میں جان بحق ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں مومن گائوں میں اللہ دتہ نے منشیات بیچنے سے آصف بلا وغیرہ کو منع کیا تھا جس پر ملزمان نے اللہ دتہ پر فائرنگ کر دی جو شدید زخمی ہو گیا۔اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔صفدرآباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔
