منڈی صادق گنج (نامہ نگار)نشہ آور انجکشن سے ایک اور نوجوان ہلاک’ ہیلتھ افسران اور ڈرگ انسپکٹر کی ڈرگ مافیا کو کھل کھیلنے کی پوری آزادی دے دی ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں’ شہر اور گردونواح میں نشہ آور انجکشن اور دیگر نشہ آور ادویات کا دھندہ کھلے عام جاری ہے جس کے باعث ان نشہ آور انجکشن اور ادویات کی وجہ سے مسلسل ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی نشہ آور انجکشن کی لت میں مبتلا ایک نوجوان کی ہلاکت ہوئی ہے اس کے باوجود محکمہ ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹر نے تاحال اپنی روش نہیں بدلی دیہاتوں میں بیٹھے عطائی بھی ان نشہ آور انجکشن اور ادویات کے کاروبار میں ملوث ہو چکے ہیں ڈرگ انسپکٹر کی پشت پناہی سے ایسے میڈیکل سٹور بھی کھلے عام چل رہے ہیں جہاں صرف کاروبار ہی ان نشہ آور انجکشن اور ادویات کا ہو رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائیں۔
56