منشیات فروشی کی مخبری کا شبہ22افراد کا گھر پر حملہ

سمندری(بیورو چیف) منشیات فروشی کی مخبری کے شبہ پر تھانہ سٹی کے علاقہ میں 22افراد کا گھر پر حملہ موٹر سائیکلوں سمیت گھریلو سامان توڑ پھوڑ دیا اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا مدعی مقدمہ محمد جمیل نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ محمد علی۔ رحمان۔ ندیم سمیت سات اور پندرہ نامعلوم افراد کو کہ اسلحہ ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈوں سے مسلح تھے آگئے اور آتے ہی للکارے مارتے ہوئے حملہ اور ہو گئے دو موٹر سائیکلوں سمیت گھر کا سامان توڑ دیااور اس دوران خواتین سمیت دیگر افرادکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ملزمان کو شبہ تھا کہ ہم نے منشیات فروشی میں ان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مخبری کی ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں