منشیات فروش باپ بیٹے کو مجموعی طور پر14سال قید،4لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائو مبشر حسن نے تھانہ پیپلزکالونی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش باپ بیٹا کو مجموعی طور پر 14سال قید اور 4لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 6جنوری 2025ء کو ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب ناکہ لگا کر مشکوک رکشہ کو روک کر تلاشی لی تو اس میں 17کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس پر رکشہ سوار دونوں افراد دولت علی ولد یعقوب اور صداقت علی ولد دولت علی سکنہ 225 رب احمد نگر کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر دونوں باپ بیٹا کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں