29

منشیات فروش خاتون کوایک سال قید 25ہزارروپے جرمانے کی سزا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظفرخان نے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو ایک سال قید ، 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے گزشتہ برس بدنام زنامہ منشیات فروش خاتون زاہدہ پروین کوایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا تھا اورچالان مکمل کرکے عدالت کوبھجوایا توفاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کوایک سال قید اور25ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیاجبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں