منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار’ اڑھائی کلو چرس برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت منشیات فروش سے اڑھائی کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر طارق مہس کی سربراہی میں اے ایس آئی افضال احمد کھرل نے دوران گشت منشیات فروش مشتاق عرف ماکھا کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے اڑھائی کلو چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں