3

منشیات فروش میاں بیوی 3کلو چرس سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران ستیانہ پولیس نے منشیات فروش میاں بیوی کو 3کلوچرس سمیت گرفتار کر لیا اور مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سب انسپکٹر آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 77 گ ب کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر فیکٹری ملازمین کو چرس فروخت کرتے ہوئے منشیات فروش شاہد اور اسکی اہلیہ فرح بی بی کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 3کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ پکڑے جانیوالے منشیات فروش میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں