منشیات فروش کانسٹیبل گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی نے محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے مبینہ منشیات فروش کانسٹیبل ڈرائیور سے آئس و ناجائز اسلحہ قبضہ میں لیکر حوالات میں بند کرکے 2 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائی مبینہ منشیات فروش کانسٹیبل ڈرائیور نواز وسیر ساکن 583 گ ب کی جامہ تلاشی کے دوران اسکے قبضہ سے 80 گرام آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے پولیس عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس تھانہ سٹی نے پکڑے جانیوالے مبینہ منشیات فروش کانسٹیبل ڈرائیور کیخلاف منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کا الگ الگ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں