منشیات فروش کو چھوڑنے پر SHO ماموں کانجن معطل

ماموں کانجن (نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن انسپکٹر مدثر قادر کو منشیات فروش کو دولاکھ کے عوض چھوڑنے کے الزام میں معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے، منشیات فروش کو پکڑنے بعد مبینہ طور پر دو لاکھ روپے نذرانہ لیکر چھوڑنے پرمعطل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل پولیس ملازمین نے منشیات فروش کو پکڑا اور دو روز تک حوالات میں بند رکھا بعدازاں ایس ایچ او انسپکٹر مدثر قادر نے مبینہ طور پر ایک ٹائوٹ کے ذریعے دولاکھ رشوت لیکر چھوڑدیا جسکی ایک خفیہ ایجنسی نے رپورٹ کردی تو سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے اس پر انکوائری کے بعد ایس ایچ او کو انسپکٹر مدثر قادر کو معطل کر کرکے لائن حاضر کردیا جو چند روز قبل ہی یہاں تعینات ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں