منشیات فروش کو 9سال قید،80ہزار جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رائو مبشر حسن نے تھانہ بٹالہ کالونی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 9سال قید 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق بٹالہ کالونی پولیس نے گزشتہ برس کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد تیمور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم تیمور کو مذکورہ بالا قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں