منشیات فروش کو10سال قید سوا لاکھ جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ نے تھانہ روشن والا کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بدنام منشیات فروش حسنین کو 10سال قید’ سوا لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق روشن والا پولیس نے گزشتہ برس سمندری روڈ جہانگیر موڑ نہر بنگلہ کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش حسنین کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں