منشیات فروش کو14سال قید،7لاکھ جرمانے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز رضا نے تھانہ مریدوالہ کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 14سال قید اور مجموعی طور پر 7لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ مریدوالہ پولیس نے 23جنوری 2025ء کو مخبر کی اطلاع پر گوجرہ سے مریدوالہ آنے والے شہ زور ڈالہ کو 192 گ ب موٹروے پل کے قریب روک کر ڈرائیور محمد امیر ولد منیر احمد سکنہ سلطان پورہ ڈاکخانہ بچہ کلاں کوٹ مومن ضلع سرگودھا کو گرفتار کر کے گاڑی کی تلاشی لی تو ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے 6240 گرام چرس اور 4335 گرام افیون برآمد ہوئی اور اس کا چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد امیر کو زیردفعہ 9(1)3D میں 14سال قید اور 4لاکھ جرمانہ اورزیردفعہ 9(1)5D میں 12سال قید اور 3لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں