منشیات فروش کو9سال قید بامشقت کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد نے تھانہ ڈجکوٹ کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش کو 9سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے 26جولائی 2024ء کو مجرم سکندر عرف کندی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلوچار سو گرام چرس برآمد کی تھی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں