منشیات فروش کو9سال قید 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج محمد صفدر نے تھانہ ستیانہ کے منشیات فروش کو 9سال قید اور80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، استغاثہ کے مطابق ستیانہ پولیس نے گذشتہ برس منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش خضر حیات عرف خضرا کو لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کی اور چالان مکمل کر کے عدالت کو بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پرسزا و جرمانہ کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں