6

منشیات فروش کو9سال قید 80ہزار روپے جرمانہ

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ امتیاز ندیم نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش کو قید اور بھاری جرمانے کی سزادے دی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش زاہد کو نو سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ تھانہ سٹی چنیوٹ سے اے ایس آئی عامر الطاف نے منشیات فروش زاہد کو 1470گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں