منشیات فروش کی گرفتاری پر خواتین کی تھانہ ٹھیکری والا کے اہلکاروں سے ہاتھا پائی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سدھار میں منشیات فروش کی گرفتاری پر خواتین کی تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کے اہلکاروں سے ہاتھا پائی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے محمد بوٹا ولد روشن قوم ملک سکنہ محلہ دھوپ سڑی 67سدھار سے 1100گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو دبوچ لیا۔ اسی اثنا میں ملزم نے مجھے بچائو کی آواز لگائی تو 10سے 15مردوزن آگئے جنہوں نے آتے ہی کانسٹیبل محمد آصف کو گریبان سے پکڑ کر کپڑے پھاڑ دئیے، گرفتار ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور دیگر ملزمان بھی مزاحمت کرتے ہوئے بھاگ نکلے جن کی شناخت ندیم عرف دیماولد روشن قوم ملک سکنہ سدھار،رفاقت ولد یوسف ،صفیہ زوجہ محمد بوٹا نے چرس برائے نوش فروخت جبکہ دیگر نے کار سرکار میں مداخلت کر کے ملزم کو فرار کروا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں