منشیات فروش گرفتار

سرگودھا(بیوروچیف)سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان میں 8 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس، چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری “کلین اپ آپریشن” میں 8 منشیات فروشوں زاہد، صفدر، حسنین، عرفان، نزاکت، شفقت، شہزاد، قاسم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ 2 کلو 800 گرام آئس،1 کلو 685 گرام چرس، 100 گرام ہیرون،اور شراب 20 لیٹر برآمد کر لی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ ساہیوال، تھانہ سیٹلائٹ ٹان، تھانہ ساجد شہید، تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ شاہ پور سٹی پولیس منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے ان عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ سرگودھا کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے نہیں چلا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں