منشیات فروش گرفتار

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن،پولیس تھانہ ماموں کانجن نے شخص سے منشیات برآمد کر لی،مقدمہ درج کر کے کاروائی کاآغاز کردیا گیا’ تفصیلات کے مطابق محمد اشرف ایس آئی نے اپنے عملہ کے ہمراہ چونگی نمبر 5پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ 510گ ب کی جانب آنے والے مشکوک شخص کو روک لیا جس سے دوران تلاشی 510گرام چرس برآمد ہوئی پکڑے گئے شخص کی شناخت عجب گل ولد گل شیر سکنہ 184گ ب کے نام سے ہوئی ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں